ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈونالڈٹرمپ کے دورکا خاتمہ، امریکہ کے46ویں صدربنے جوبائیڈن

ڈونالڈٹرمپ کے دورکا خاتمہ، امریکہ کے46ویں صدربنے جوبائیڈن

Thu, 21 Jan 2021 11:07:45    S.O. News Service

واشنگٹن،21؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن نے امریکہ کے نئے صدر کی حیثیت سے عہدہ اور رازداری کا حلف لے لیا- اس کے ساتھ ہی جوبائیڈن امریکہ کے46ویں اورامریکہ کی تاریخ میں سب سے عمردراز(78سال) صدر بن گئے ہیں -اس کے ساتھ ہی امریکہ میں ’ٹرمپ دور‘ کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اب ’بائیڈن دور‘ کی شروعات ہو گئی ہے- کملا ہیرس(56سال) نے امریکہ کی نائب صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے- وہ امریکہ کی تاریخ میں پہلی سیاہ فام نائب صدر، پہلی ہند نژاد نائب صدر اور پہلی خاتون نائب صدر ہیں -

ہندوستانیوں کی جوبائیڈن ٹیم میں اہمیت:امریکہ کے نئے منتخب صدر جو بائیڈن کی ٹیم میں، ہندوستانیوں کو اہمیت دی جارہی ہے۔ اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہندنژاد 20 افراد جن میں 13 خواتین شامل ہیں، کو نئی حکومت میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ ان میں سے 17 کو وائٹ ہاؤس انتظامیہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس وقت، ان سب کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان تقرریوں کو سینیٹ سے باضابطہ منظوری ملے گی-


Share: